بارہا تیرا انتظار کیا

Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

رقص میں رات ہے بدن کی طرح
بارشوں کی ہَوا میں ،بَن کی طرھ

چاند بھی میری کروٹوں کا گواہ
میرے بستر کی ہر شکن کی طرح

چاک ہے دامن قبائے بہار
میرے خوابوں کے پیرہن کی طرح

زندگی، تجھ سے دُور رہ کر ،مَیں
کاٹ لُوں گی جلا وطن کی طرح

مُجھ کو تسلیم، میرے چاند، کہ میں
تیرے ہمراہ ہوں گہن کی طرح

بارہا تیرا انتظار کیا
اپنے خوابوں میں اِک دُلہن کی طرح

Rate it:
Views: 522
30 Aug, 2011