اک دن کی بات ہو تو اسے بھول جائیں ہم نازل ہوں دل پہ روز بلائیں تو کیا کریں شب بھر تو ان کی یاد میں تارے گنا کریں تارے سے دن کو بھی نظر آئیں تو کیا کریں اب جی میں ہے کہ ان کو بھلا کر ہی دیکھ لیں وہ بار بار یاد جو آئیں تو کیا کریں