Add Poetry

بانہہ مروڑی،چوڑی توڑی ،میری ایک نہ مانی

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

بانہہ مروڑی،چوڑی توڑی ،میری ایک نہ مانی
آج نہ اس سے بات کروں گی میں نے بھی ہے ٹھانی

مجھ پر پورا حق ہے اس کا یہ تو میں نے مانا
نازک جذبوں کو نہ سمجھے لیکن وہ دیوانہ

یاد دلا کے آج رہوں گی میں بھی اس کو نانی
بانہہ مروڑی،چوڑی توڑی،میری ایک نہ مانی

سیدھا سادا لگتا تھا جو کتنا ہے بیدردی
شوخی اور شرارت کی تو اس نے حد ہی کردی

ویسے تو کرتا رہتا ہے باتیں بڑی سیانی
بانہہ مروڑی،چوڑی توڑی،میری ایک نہ مانی

میں چاہوں وہ اکثر مجھ کو باہر لے کر جائے
جو کچھ بھی میں لینا چاہوں وہ مجھ کو دلوائے

ان باتوں پر کرتا ہے وہ لیکن آنا کانی
بانہہ مروڑی،چوڑی توڑی،میری ایک نہ مانی

ڈر ہے ٹوٹ نہ جائیں پل میں پیار کے کچے دھاگے
میں اس کے پیچھے بھاگوں وہ اور کے پیچھے بھاگے

ایسا نہ ہو کر بیٹھے وہ پھر کوئی نادانی
بانہہ مروڑی،چوڑی توڑی،میری بات نہ مانی
آج نہ اس سے بات کروں گی میں نے بھی ہے ٹھانی
 

Rate it:
Views: 651
24 Jun, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets