برا مت منانا ابھی سوچنا ہے

Poet: اے بی شہزاد By: اے بی شہزاد, Mailsi

برا مت منانا ابھی سوچنا ہے
نہ کرنا بہانا ابھی سوچنا ہے

وہ وعدہ نبھانا ابھی سوچنا ہے
مجھے مت بھلانا ابھی سوچنا ہے

دیا وقت دو چار دن کا ہے تم کو
ابھی مت بنانا ابھی سوچنا ہے

نبھاؤں گا میں ساتھ اب زندگی بھر
کہیں بھی نہ جانا ابھی سوچنا ہے

ہمیشہ رہوں گا تمھارا میں بن کر
نہ دل اب دکھانا ابھی سوچنا ہے

تری خوااہشیں پوری کرتا رہوں گا
مجھے آ زمانا ابھی سوچنا ہے

نہ شہزاد کرنا کبھی بے وفائی
کبھی مت رلانا ابھی سوچنا ہے

Rate it:
Views: 220
17 Aug, 2024