عالم حزن تھا یا الم کا تھا دریا
اس کا تڑپنا مجھے بھی تڑپا رہا تھا
وہ پری وش رویا کچھ ایسے
بھایا نہ پھر مجھے عمر بھر ساون کا مہینہ
ہوتی ہے جب بھی شب بہت ہی کالی
چشم تصور میں آتا ہے اس کا بہتا کاجل۔ ۔۔۔۔۔ اور وہ ماہ جبین
کرتے ہونگے لوگ محبت کسی کی ہنسی سے بہت
کیا کروں ؟-----مجھے تو برستی آنکھوں نے بنایا ہے اسیر اپنا