Add Poetry

برسوں کی ریاضتوں کا صنم کچھ تو اجر ہو

Poet: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی By: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی, فیصل آباد ,پنجاب, پاکستان

برسوں کی ریاضتوں کا صنم کچھ تو اجر ہو
صلہ چاہتے نہیں نتیجہ کچھ تو مگر ہو

اتنے تو وسیع دل ہو گے تم بھی کہیں
وہ جو تیری وجہ سے بکھرے ان کی بھی خبر ہو

ہم مانتے ہیں حسن میں پھول اپنی مثال ہیں
سایہ کرے خوب ہے ایسا جو شجر ہو

کاش ان کے روبرو ہوں میں بھی کبھی
کاش کبھی بزم میں میرا بھی ذکر ہو

وقت کی گردشوں میں ہم ٹھہر گئے ہیں عنبر
جیسے کہ اسی راہ سے پھر اس کا گزر ہو

Rate it:
Views: 262
30 Apr, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets