برے بن گئے زمانے سے

Poet: Muhammad Nawaz By: Muhammad Nawaz, Kamalia

برے بن گئے زمانے سے
جب نکلے تیرے میخانے سے

کہا،عشق نہ کرنا عشاق نے
کون سمجھا ہے سمجھانے سے

یہ تو تجھ پہ الزام ہے ساقی
کون بہکا ہے بیکانے سے

شمع پہ کیوں مرتا ہے ؟
آج پوچھیں گے پروانے سے

ہاتھ اٹھا کر لگے مانگنے دعا
ہوئے فارغ جب دفنانے سے

پلا جام پے جام ساقی
پیاس نہ بجھے گی اک پیمانے سے

ہاتھ ملا کر ہاتھ کھینچ لیا
ایسے ملا جیسے کوئی بیگانے سے

نہ کر فکر عدو کا تو نواز
خاک تو اڑتی ہے اڑانے سے

Rate it:
Views: 455
22 Jan, 2016