بساطِ ذات سے بڑھ کر ترا خیال کیا
Poet: rehan abbas By: rehan, lahoreنہ میںخدا نہ پیمبر نہ بادشاہ تھا کوئی
سو تھک گیا محبت کی جنگ لڑتے ہوئے
بساطِ ذات سے بڑھ کر ترا خیال کیا
کہ خود ہی ڈوب چلا تجھ کو پار کرتے ہوئے
مرے وجود کے مالک ترے علاوہ بھی ہیں
وگرنہ عذر تو کوئی نہیں تھا مرتے ہوئے
وہ ہو رہا ہے جدا مجھ سے کتنا پاگل ہے
جواور الجھے مجھ سے کنارہ کرتے ہوئے
More Love / Romantic Poetry






