بعد از وقت
Poet: Faiz Ahmed Faiz(Abdul Waheed) By: Abdul Waheed(Muskan), Haripurدل کو احساس سے دو چار نہ کر دینا تھا
سازِِ خوابیدہ کو بیدار نہ کر دینا تھا
اپنے معصُُوم تبسم کی فراوانی کو
وُُسعتِِ دید پہ گلبار نہ کر دینا تھا
شوقِِِ مجبور کو بس ایک جھلک دکھلا کر
واقفِِِ لذتِِِ تکرار نہ کر دینا تھا
چشمِِ مشتاق کی خاموش تمناؤں کو
یک بیک مائلِِ گفتار نہ کر دینا تھا
جلوہ حسن کو مستور ہی رہنے دیتے
حسرتِِِ دل کو گنہگار نہ کر دینا تھا
More Love / Romantic Poetry






