بنا مطلب بھی کیا کوئی کسی سے پیار کرتا ہے
Poet: dr.zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistanجتن خوشیوں کی خاطر ہر کوئی دنیا میں کرتا ہے
 مقدر کا لکھا پر کوششوں سے کیا بدلتا ہے
 
 مرے فن کا قدر داں ہے ، مرے شعروں پہ مرتا ہے
 مگر مجھ کو شریک زندگی کرنے سے ڈرتا ہے
 
 مجھے اس سے گلہ ہو کیوں جو اس نے مجھ کو نہ چاہا
 بنا مطلب بھی کیا کوئی کسی سے پیار کرتا ہے
 
 نمی آئے نظر کیسے کہ صحرا ہیں مری آنکھیں
 مگر صحرا کے پیچھے غم کا اک طوفاں بہتا ہے
 
 مرے اندر ہیں چیخیں اور لب پر گہری خاموشی
 مرا دل غم کی سب باتوں کو بس چپ چاپ سہتا ہے
 
 تتمنا کر کے کیا پایا ، تمنا کس لیے آخر ؟
 نہ دل ہو سینے میں زاہد جو صبح شام جلتا ہے
More Love / Romantic Poetry






