بن دیکھا محبوب
Poet: SYED ZULFIQAR HAIDER By: SYED ZULFIQAR HAIDER, Nizwa, Omanاک دھندلی سی تصویر آنکھوں میں سماۓ رہتی ہے
 دل میں بھی یہ صورت ہلچل مچاۓ رہتی ہے
 
 مکمل چہرہ بھی نہیں صورت بھی ہے ادھوری
 نگاہ پھر بھی اُسے محبوب بناۓ رہتی ہے
 
 میرے خوابوں میں آتی ہے حیا کی چادر اوڑھے
 گھونگھٹ چہرے سے اُٹھاتی نہیں تڑپاتی رہتی ہے
 
 بے چین کر کے اچانک چلی جاتی ہے دور
 ملاقات کی خواہش اُمید بن کر پھر بھی رہتی ہے
 
 ارمان ہیں اپنے محبوب کی آنکھوں میں دیکھوں
 جانتی ہے اس لیئے پلکیں جھکاۓ رہتی ہے
 
 یقین ہے اپنے چہرے سے نقاب اُٹھاۓ گی اک دن
 ذوالفقار کا پیار دل میں لیئے وہ بھی بے قرار رہتی ہے
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 