بن کے حقیقت مرے سامنے مرا خیال آ گیا
تم کیا ملے کہ مجھے بھی جینے کا کمال آ گیا
قسمت کے ستارے چمکنے لگے مرے
بھاگتا ہوا مری جانب اک جہاں خوشحال آ گیا
آنکھ بھر آئی مری خوشی کے مارے
کرنے کو مرا محبوب مرا استقبال آ گیا
بُلبُل نے دی صدا خوشی کی تجھے دیکھ کر
اک بار پھر سے جوبن تجھ پے حُسن وجمال آ گیا
نہ غم حائل بنے تری ہستی زندگی میں کبھی
لے کے دعا ہونٹوں پے یارو نہال آ گیا