Add Poetry

بچھڑ جانے کی باتیں نہ کرنا صنم

Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabad

بچھڑ جانے کی باتیں نہ کرنا صنم
اگر ہو گئے جُدا تو مر جائیں گے ہم

تجھے دیکھ دیکھ کر تو جی رہے ہیں
ہو گئے دور کہیں تو نکل نہ جائے دم

تیرے خیالوں سے ملتا ہے دل کو چین
تیری یادوں میں ہیں آنکھیں بھی نم

کیسے بتاؤں محبت کتنی ہے مجھے
چاہت اتنی ہے کہ زندگی ہے کم

کسی کا نہ ملنا ساجد کوئی بات نہیں
جان لیتا ہے بس بچھڑ جانے کا غم

Rate it:
Views: 373
09 Sep, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets