بکھر رہی ہے میری ذات

Poet: By: Mushtaq Anwar , karachi

بکھر رہی ہے میری ذات اسے کہنا
اگر ملے تو یہی بات اسے کہنا

وہ ساتھ تھا تو زمانہ تھا ہمسفر
مگر کوئی نہیں ہے میرے ساتھ اب اسے کہنا

اسے کہنا کہ بن اس کے دن نہیں کٹتا
سسک سسک کے کٹتی ہے رات اسے کہنا

اسے پکاروں کہ خود ہی جاؤں پہنچوں اسکے پاس
نہیں رہے اب وہ حالات اسے کہنا

اگر وہ پھر بھی نہ لوٹے تو اے مہربان قاصد
ہمارے ذیست کے حالات اسے کہنا

اپنی ہر جیت اسکے نام کر رہا ہوں میں
میں مانتا ہوں اپنی ہار اسے کہنا

Rate it:
Views: 2832
26 Mar, 2008