Add Poetry

بھلا میری خاموش شاعری اُسے متاثر کیا کرے گی

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

میری یہ بے جان زندگی اُسے متاثر کیا کرے گی
میری یہ گھائل سی عاشقی اُسے متاثر کیا کرے گی

میری زبان کی التجا اُس نے رد کر دی
بھلا میری خاموش شاعری اُسے متاثر کیا کرے گی

پتھر ہے اُس کے سینے میں جناب دل نہیں
تباہ حالت میری مفلسی اُسے متاثر کیا کرے گی

میرے افسانوں کی ڈائیریاں چیخ چیخ کے تھک گئیں
میری عشقِ داستان آخری اُسے متاثر کیا کرے گی

میری دوریاں جو ہنس کے گزار دیتا ہے
پھر وہاں میری موجودگی اُسے متاثر کیا کرے گی

میرا رونا ، میری آہیں ، وہ پیروں میں مسل گیا
میری خاموشی میری بے بسی اُسے متاثر کیا کرے گی

نہال جسے میسر ہو وصال ہزاروں کے
وہاں پھر میری علیحدگی اُسے متاثر کیا کرے گی

Rate it:
Views: 1393
14 Jul, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets