بھول جاؤں تیرے ہونٹوں کے نشان۔۔ ناں جی ناں
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillہٹے ان دلنشیں لمحوں سے دھیان۔۔ ناں جی ناں
بھول جاؤں تیرے ہونٹوں کے نشان۔۔ ناں جی ناں
تمہارے شہر میں ڈیرہ ہو سمتقل میرا
بڑھاؤں میں کبھی اپنی دکان۔۔ ناں جی ناں
تاج کیا کیجئے ممتاز اگر ساتھ نہ ہو
اکیلا پھرتا رہے شاہ جہان۔۔ ناں جی ناں
جہاں کھلتے ہیں شگوفے ہماری باتوں سے
یہ گھر کہلائے فقط اک مکان۔۔ ناں جی ناں
میں حقیقت کا بھی قائل ہوں اعتبار کرو
خلد کو مان لوں میں اک گمان۔۔ نہ جی ناں
ابکے دیدار کے اعزاز سے نواز ہی دے
دیتا جاؤں میں فقط امتحان۔۔ ناں جی نان
آ بہاروں کے سبھی رنگ سجا دیں اس میں
نا مکمل ہو اپنی داستان۔۔ ناں جی ناں
میری جاں چھوڑ فقط مجھ پہ یہ خاطر داری
تو کبھی میرا بنے میزبان۔۔ ناں جی ناں
تو ملے یا نہ ملے ہے نواز بس تیرا
دل میں ہو غیر کا نام و نشان۔۔ ناں جی ناں
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad