بہت اداس ہے یہ دل اوپر سے رات کا پہرا
Poet: سعدیہٓ اعجاز By: Sadia Ijaz Hussain, Lahore,University of Educationبہت اداس ہے یہ دل، اوپر سے رات کا پہرا
تنہائ ہی تنہائ ہے ، گردشِ ویراں میں سناٹا
خامشی چینختی پھرتی اور یہ دل بیچارا
اے دیواروں تم ہی سن لو ،دل کی دشت بیانیاں
افلاک سے کریں باتیں؟؟ پر تارے بھی نہیں نکلے
کہاں ہے ماہتاب شہزادہ ، جاؤ اندھیرا کھوج لاو تم
وہ دل کا سکوں جاناں ، وہ چاند کی تجلیاں
وہ خامشی کی حسرتیں ، وہ آدابِ سخن جاناں
اِدھر بادلوں نے آگھیرا ، چاند بھی نہیں نکلا
اب اک شاعرہ کی شاعری بھی، کیسے انجام کو پہنچے ؟
جب چاند ہی نہیں نکلا ، آسماں پر نظر ہو ،آنکھیں آسماں کو نہ دیکھیں؟
تو کیسے نہ رنجیدہ ہو جاناں ؟ کہ چاند بھی بزم میں نہیں نکلا
دل کی آواز ہے جاناں ، دل اداس ہے جاناں۔۔
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad