بہت عرصے کے بعد آج قلم اٹھایا ہے

Poet: Fasih ur Rehman By: Fasih ur Rehman, Lahore

بہت عرصے کے بعد آج قلم اٹھایا ہے
ٹوٹا پھوٹا سا بےوزن کلام امڈ آیا ہے

میں اگر وجود و جسم ہوں جامی
تو تو میرے وجود کی بے کمال چھایا ہے

کوئی حسرت و تشنگی نہیں باقی
تیری صورت میں سب رنگ کائنات پایا ہے

کسی قسم کا خوف نہیں آفتوں کا مجھکو
میرے لئے تو نے دعاؤں کا ہاتھ اٹھایا ہے

خدا کرے گا نہ ھم کو دنیا میں رسوا
اسکی رحمتوں کا ہمہ وقت ہم پر سایا ہے

Rate it:
Views: 455
22 Apr, 2011