بہت مدت سے ایسا ہے
Poet: Aazi By: Azam, Gujranwalaبہت مدت سے ایسا ہے
کہ تم خاموش رہتے ہو
کوئی گہرا ہے غم شاید
جسے چپ چاپ سہتے ہو
یونہی چلتے ہوئے تنہا
کوئی غمگین سا نغمہ
تم اکثر گنگناتے ہو
دوران گفتگو یونہی
ملے نظروں سے جب نظریں
تو باتیں بھول جاتے ہو
کسی گم سم سی حالت میں
یا پھر بارش کے موسم میں
فقط اتنا ہی کہتے ہو
اداسی بے وجہ سی ہے
بہت بوجھل طبیعت ہے
بھلا سچ کیوں نہیں کہتے
تمہیں مجھ سے محبت ہے
More Love / Romantic Poetry






