تمہاری یاد کے منظر کھونے نہیں دیتے
تمہاری یاد کے سائے ہمیں سونے نہیں دیتے
یہ بادل، پھول اور خوشبو بہت بیتاب کرتے ہیں
اگر رونا بھی چاہیں ہمیں کبھی رونے نہیں دیتے
ہم اپنی سانس دے کر روک لیتے جانے والوں کو
ہمارا بس اگر ہوتا جدا ہونے نہیں دیتے
نظر میں دید کی حسرت لیے چپ چاپ بیٹھے ہیں
وہ ہم سے دور ہو کر بھی ہمیں سونے نہیں دیتے