بے وجہ اس کو یاد کیا کرتے

Poet: عامر معان By: عامر معان, isb

بے وجہ اس کو یاد کیا کرتے
ذکر غم کر دیا بہانے سے

سارا دریا لٹا دیا ہم نے
خود ہیں پیاسے مگر زمانے سے

ان کی آنکھوں میں اک نمی سی ہے
رو رہے ہیں وہ میرے جانے سے

اس سے بہتر ہے اس سےمل آؤ
بے وجہ دل کو ہوں جلانے سے

ان کو تشویش ہے فقط اتنی
آنسو آئے نہ کیوں رلانے سے

ریت پر دل بنا کے وہ میرا
خوب ہنستے ہیں پھر مٹانے سے

Rate it:
Views: 503
02 May, 2012