تب یاد بہت تم آتے ہو

Poet: Zeebiii By: Zubair Arshad, lahore

جب دردہی ہوبس سہنےکو
الفاظ نہ ہوں کچھ کہنےکو
آنسوبھی نہ ہوں بہنےکو

تب یاد بہت تم آتے ہو
خوابوں میں بھی تڑپاتےہو

جب پانی کا کچھ شور نہ ہو
چلتا خود پہ زور نہ ہو
غم ہو پر کویٔ اورنہ ہو

تب یاد بہت تم آتے ہو
خوابوں میں بھی تڑپاتےہو

جب سڑکوں پہ ويرانی ہو
انسانوں ميں حيوانی ہو
اپنوں سے حيرانی ہو

تب یاد بہت تم آتے ہو
خوابوں میں بھی تڑپاتےہو

جب دشمن کی فراوانی ہو
زمانے ميں بدنامی ہو
آنکھوں سے ٹُکتاپانی ہو

تب یاد بہت تم آتے ہو
خوابوں میں بھی تڑپاتےہو

جب یادمیں کچھ بھی ياد نہ ہو
دل ميں کچھ آباد نہ ہو
کسی سے فرياد نہ ہو

تب یاد بہت تم آتے ہو
کيوں ہمکومار جاتے ہو

Rate it:
Views: 696
16 Feb, 2013