تجھے دعا سے مانگ کر دیکھتے ہیں
Poet: Roshani By: Roshani, U.A.Eتوں عمل سے تو نہ ملا 
 تجھے دعا سے مانگ کر دیکھتے ہیں
 
 جس در سے کوئی خالی ہاتھ نہ لوٹے 
 جھولی اس در پہ پھیلا کر دیکھتے ہیں
 
 جہاں دل کی مرادیں پوری ہوتی ہیں
 حال ان کو دل کا سنا کر دیکھتے ہیں
 
 جہاں محبتیں بانٹی جاتی ہیں
 اپنی محبت ان سے مانگ کر دیکھتے ہیں
 
 بھیک جہاں بھٹتی ہے ہر دم
 بھکاری اس در کا بن کر دیکھتے ہیں
 
 جہاں کے گدا بھی شہنشاہ ہوتے ہیں
 گدائی اس در کی کر کے دیکھتے ہیں
 
 اب توں جا جہاں تک جا سکتا ہے
 پتھر دل بن لے جس قدر بن سکتا ہے
 
 تیری ضد جیتتی ہے یا میرا پیار
 اس جنگ کا انجام بھی دیکھتے ہیں
More Love / Romantic Poetry








 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 