Add Poetry

تجھے کھونے سے ڈرتی ہوں

Poet: Rukhsana Kausar By: Rukhsana Kausar, Jalal Pur Jattan, Gujrat

میں ا ب سونے سے ڈرتی ہوں
تجھے کھونے سے ڈرتی ہوں
میرے دلبر ، میرے جانا ں
مجھے فقط اتنا بتلاؤ
کیوں اتنا تڑپاتے ہو
بہت ہی یاد آتے ہو
مجھے تم یوں ستاتے ہو
میں کہ دلبراں تیری ۔۔تو دلبر میرا
میں تجھ سے جدا ہونے سے ڈرتی ہوں

تجھے کھونے سے ڈرتی ہوں
کہ جب بھی چاند چمکتا ہے
میرے دامن، میرے پہلو میں تو آن مہکتا ہے
تیری یادیں تیری باتیں بہت بے چین کرتی ہیں
میں تنہا تو نہیں ہوتی
تنہا سونے سے ڈرتی ہو ں

تجھے کھونے سے ڈرتی ہوں
میری آنکھوں کے مندر میں ۔۔تو دیوتا سا ہے
میری آنکھو ں کے موتی نہ بکھر جا ئیں
میں رونے سے ڈرتی ہوں

تجھے کھونے سے ڈرتی ہوں
میں اب سونے سے ڈرتی ہوں
 

Rate it:
Views: 2063
19 Dec, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets