تجھ سے صرف محبت ہی مانگی تھی

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

یوں تو زندگی اندھیروں سےبھری ہے
فکرکیسی ساتھ تیرےپیارکی روشنی ہے

تجھ سے صرف محبت ہی تومانگی تھی
جانے کیوں تو نےہمیں وہ بھی نہ دی ہے

کل رات سےتیرےانتظارمیں بیٹھےہیں
ٹکٹکی باندھے ہوئے نظردر پہ لگی ہے

جیسے تومیرے ساتھ جچتی ہے جانم
ایسے شیریں فرہادکی جوڑی نہ جمی ہے

میری تمام عمر تجھے پیار کرتے گزری
لگتا ہےمن میں ابھی بھی تشنگی ہے

Rate it:
Views: 843
10 Nov, 2012