تجھ سے کیا وعدہ نبھا رہا ہوں میں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

تجھ سےکیا وعدہ نبھا رہا ہوں میں
دنیا سےچھپ کر آنسو بہارہاہوں میں

تجھےبھولےسےبھی کبھی یاد ناکرے
یہ بات پاگل دل کو سمجھا رہا ہوں میں

اب جب کےتمہارا ساتھ نہیں رہا
پھر کیوںیہ سب لکھےجا رہاہوں میں

دل کہتا ہےایکدن تو لوٹے گا ضرور
اسی لیے اپنےبام ودر سجارہا ہوں میں

تیرےہجر کی سینےمیں جو آگ لگی ہے
اپنےاشکوں سےاسےبجھارہا ہوں میں

Rate it:
Views: 416
03 Oct, 2011