تجھ کو میرا دھیان رہتا ہے
Poet: عارف اشتیاق By: Arif Ishtiaque, Karachiتجھ کو میرا دھیان رہتا ہے
دل میں یہ کیا گمان رہتا ہے
یاد تیری میں اب تمام وجود
رات بھر نیم جان رہتا ہے
داغ دل کے تو ہوچکے رُخصت
پر جو رُوح پہ نشان رہتا ہے
کیوں محبت کی ہر کہانی میں
ہجر بھی درمیان رہتا ہے
دیکھتے کیا نہیں مِرا لہجہ
کیسا جادُو بیان رہتا ہے
دیکھنے آسماں میں چلتے ہیں
کونسا واں مہان رہتا ہے
تو بھی برباد ہوگیا مجھ سا
سوچ کر اطمینان رہتا ہے
More Love / Romantic Poetry






