تری صداؤں سے دور آگئی ہوں
Poet: Tanzila Yousaf By: Tanzila Yousaf, Lahoreتری صداؤں سے دور آگئی ہوں
پلٹ کے اپنے ہی گھر آگئی ہوں
ایک روزن جو کھلا دیکھا ہے
رنج و غم بھلا کر آگئی ہوں
میں تہی داماں، سب لٹا بیٹھی
یاالہی! تری رحمت کے در پر آگئی ہوں
نقش پا جن کے مٹ چکے ہیں
انہی قدموں پہ چل کر آگئی ہوں
میرا ماضی بھی دہائی دیتا ہے
بیتی یادوں کو جلا کر آگئی ہوں
More Love / Romantic Poetry






