زندگی بن گئے ہو تم
خوشی بن گئے ہو تم
میرے لمحوں کی جان
بےخودی بن گئے ہو تم
بات بات پہ بنتی لفظوں کی
شاعری بن گئے ہو تم
میری محبت کی بڑھتی
روانی بن گئے ہو تم
دل ہے نادان اور میری
نادانی بن گئے ہو تم
میری نظموں غزلوں کی
جوانی بن گئے ہو
شباب کے دور کی امر
کہانی بن گئے ہو تم
سفر ہے یہ الفت کا اور
سادگی بن گئے ہو تم
میری نظروں کی صنم
گستاخی بن گئے ہو تم
میرے جذبوں کی مچلتی
تشنگی بن گئے ہو تم