Add Poetry

تشِ ہجر میں خود کو ہی جلا رکھا ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

آتشِ ہجر میں خود کو ہی جلا رکھا ہے
میں نے بڑھ کر اسے سینے سے لگا رکھا ہے

میں نے ہر روز نیا ایک تماشا کر کے
اپنی دنیا کی تمنا کو جگا رکھا ہے

ساری دنیا کو بتایا ہے کہ انسان ہوں میں
ایک میلا سا زمانے میں سجا رکھا ہے

اپنے حصے کی بہاروں کو لٹا کر تجھ پر
تیرے دامن کو شراروں سے بچا رکھا ہے

ایک دن دیکھنا لفظوں میں جھلک آئے گا
تم نے جس خون کو گردش میں بہا رکھا ہے

صاف لفظوں میں کرو عرضِ محبت وشمہ
بات کو یونہی مری جان گھما رکھا ہے

Rate it:
Views: 271
02 Aug, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets