تصور میں جس سے گفتگورہتی ہے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

تصور میں جس سےگفتگو رہتی ہے
اس کا پیار پانےکی آرزو رہتی ہے

مجھےاکیلےپن کا احساس نہیں ہوتا
وہ ہر گھڑی میرےچار سورہتی ہے

اس کی جدائی میں خون کہ آنسوپیتاہوں
کئی دنوں سےآنکھ بھی لہولہورہتی ہے

میں جب کبھی اس سےبات کرلیتا ہوں
سانسوں میں کئی دن خوشبورہتی ہے

اب کی بار جب ملے گی تو پوچھوں گا
اصغرکوتنہاچھوڑکر کہاں تورہتی ہے

Rate it:
Views: 342
01 Dec, 2012