تعلق کا بھرم رکھنا ضروری ہے
Poet: نوشین فاطمہ By: nosheen fatima abdulhaqq, Multanضروری کیا نہیں اور کیا ضروری ہے
بھلا اس بحث میں پڑنا ضروری ہے؟
تو اپنا ظرف تھوڑا اور اونچا کر
تعلق کا بھرم رکھنا ضروری ہے
سبھی کچھ جانتے ہو پھر بھی کہتے ہو
خموشی سے گزر جانا ضروری ہے
بلندی پر پہنچ کر بھول جاتے ہو
کہ نیچے دیکھنا کتنا ضروری ہے
تعلق پائداری چاہتا ہے اب
اگر چاہو کوئی رشتہ ضروری ہے
نہیں تو چاہ مٹ جائےگی رشتوں سے
ذرا سا فاصلہ رکھنا ضروری ہے
مجھے معلوم ہے میرے لیے نوشی
کہاں تک کوئی اور کتنا ضروری ہے
More Love / Romantic Poetry






