تقدیر سے حیران

Poet: Sheikh Shahijahan By: Sheikh Shahijahan, Rafiabad Kashmir

 زمانے نے ہم کو دیوانہ سمجھا
محبت میں مٹ کر مستانہ سمجھا

چاہت میں جنکی چلے سرجھکا کر
ادا خوب ُان کی انجا نہ سمجھا

ہستی کو اپنی میں نے مٹا کر
دوستوںنے مجھ کو پروانہ سمجھا

چلی رسم ایسی کہ اے پینے والو
صراحی نے مئے کو بیگانہ سمجھا

بے دریغ شاہجہان لوٹا گیا ہوں
کہ تقدیر نے بھی ویرانہ سمجھا

Rate it:
Views: 682
22 Oct, 2009