Add Poetry

تماشاء شوق ھے جاری انتہائے کرب تک

Poet: ا ے ایس عارف By: ا ے ایس عارف, Mississauga

حوصلہ دیتے رھے ھم شب کو تب تک
اپنی کہانی میں الجھے رھے ھم جب تک

صبح کی کرنوں نے حقیقت یوں بتلائی
دھائیاں بھیجتے رھے دن بھر رب تک

پوچھتے ھیں قصور کیا رھا ھے اپنا
جینا محال رھے گا آخر کیوں کب تک

اتنا اختیار آخر انھیں کس نے دیا ھے
کھیل رھے ھیں میر ے مقدر کے کواکب تک

دل کے تابوت میں میخیں لگی ھیں ان گنت
دھڑک رھا ھے آخری کاری ضرب تک

چشم یار ھیں واء مجھے دیکھنے کے لیے
تماشاء شوق ھے جاری انتہائے کرب تک

ھم ھیں عادی زھر پینے کے صد حیف
سر آنکھوں پر تیرا ھاتھ میری طلب تک

حساب ھم نے رکھا ھے اسکی جفاؤں کا عارف
شمار ارب میں ھے پہنچا رھے ھیں کھرب تک
 

Rate it:
Views: 459
12 Sep, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets