تمھارا ساتھ ملا مشکلوں کو بھول گئے (گیت حصہ اول)

Poet: Dr.Zahid sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistan

لڑکا
۔۔۔۔۔۔۔
تمام عمر کی محرومیوں کو بھول گئے
تمھارا ساتھ ملا مشکلوں کو بھول گئے

رہی نہ آج وہ تنہائی نہ رہے وہ الم
اداسیاں ہیں نہ پہلی سی آج آنکھ ہے نم

ہنسی لبوں کو ملی آنسوؤں کو بھول گئے
تمھارا ساتھ ملا مشکلوں کو بھول گئے

تمھارا پیار مہکتی بہار لایا ہے
تمھارے آنے سے دل کو قرار آیا ہے

خوشی جو پائی سبھی زحمتوں کو بھول گئے
تمھارا ساتھ ملا مشکلوں کو بھول گئے

تمام عمر کی محرومیوں کو بھول گئے
تمھارا ساتھ ملا مشکلوں کو بھول گئے

Rate it:
Views: 556
11 Oct, 2013