تمھارا ساتھ ہے کتنی حسین راتیں ہیں ( دوگانا )
Poet: dr.zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistanلڑکی
تمھارا ساتھ ہے کتنی حسین راتیں ہیں
وفا کی خوشبو لٹاتی تمھاری باتیں ہیں
اے میرے ساتھی تمھیں پا کے ہر خوشی پائی
اندھیرے دور ہوئے میں نے روشنی پائی
تمھارے پیار کی مجھ کو ملیں سوغاتیں ہیں
تمھارا ساتھ ہے کتنی حسین راتیں ہیں
لڑکا
تمھارا ساتھ ہے کتنی جوان راتیں ہیں
یہ سچ ہے پیار سے پیاری تمھاری باتیں ہیں
دہک رہی ہے محبت کی آگ سینے میں
ملے ہو تم تو مزہ آ رہا ہے جینے میں
محبتوں کی تو جیسے ملیں براتیں ہیں
یہ سچ ہے پیار سے پیاری تمھاری باتیں ہیں
لڑکی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمھارا ساتھ ہے کتنی حسین راتیں ہیں
وفا کی خوشبو لٹاتی تمھاری باتیں ہیں
لڑکا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمھارا ساتھ ہے کتنی جوان راتیں ہیں
یہ سچ ہے پیار سے پیاری تمھاری باتیں ہیں
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad