تمھاری یاد میں شام و سحر گزرتے ہیں
اداس رہتے ہیں ہم اور آہ بھرتے ہیں
تمھاری ایک جھلک دیکھنے کی حسرت ہے
بتائیں کیسے ہمیں تم سے کتنی الفت ہے
اے جان جاناں بہت پیار تم سے کرتے ہیں
تمھاری یاد میں شام و سحر گزرتے ہیں
تمھارے حسن کا ہر پل خیال آتا ہے
حسین آنکھوں میں دل ڈوب ڈوب جاتا ہے
تمھاری شوخ اداؤں پہ ہم تو مرتے ہیں
تمھاری یاد میں شام و سحر گزرتے ہیں
تمھاری یاد میں شام و سحر گزرتے ہیں
اداس رہتے ہیں ہم اور آہ بھرتے ہیں