تمھارے ھاتھ کی لسی
Poet: Ruqayyah Maalik By: Ruqayyah Maalik, Lahoreتمھارے ھاتھ کا کھانا تمھارے ھاتھ کی لسی
 مجھے لگتی تھی میخانہ تمھارے ھاتھ کی لسی
 
 وہ ماہ جون کی گرمی میں تپتی دھوپ میں چل کے
 تھکے ہارے سے گھر جانا تمھارے ھاتھ کی لسی
 
 وہ میرے ھاتھ سے اکثر ہی گر جانا گلاسوں کا
 چھلکتی مثل پیمانہ تمھارے ھاتھ کی لسی 
 
 مجھے اب یاد آتی ھے وہ لذت ذائقے خوشبو
 وہ ستو کا ہر اک دانہ تمھارے ھاتھ کی لسی 
 
 (گھر کی یاد آنے پر امی جان کے نام)
More Love / Romantic Poetry






