تمہارا اچانک یوں ہی خاموش ہوجانا

Poet: Muhammad Anwer Annu By: Muhammad Anwer, karachi

تمہارا اچانک یوں ہی خاموش ہوجانا
اور اپنے ہونٹوں کو دانتوں میں دبالینا

بہت ہی زیادہ پریشان کردیتا ہے
میرے چہرے کو ہی بجھا کر رکھ دیتا ہے

تمہاری آنکھوں کی پتلیوں کا یوں ہی ٹہر جانا
میرے دل کے تاروں کو ہی الجھا کر رکھ دیتا ہے

بادلوں کا یوں ہی بے موسم برس جانا
ہمیں انو سوچوں میں ہی گم کردیتا ہے

Rate it:
Views: 460
27 Sep, 2010