تمہارا تصور کیسے مٹا دوں
Poet: UA By: UA, Lahoreمیں اپنے دل سے تمہاری یادیں کیسے بھلا دوں
اپنی نگاہوں سسے تمہارا تصور کیسے مٹا دوں
میری روح میں تمہاری چاہت کی خوشبو بسی ہے
میں یہ خوشبو اپنے وجود سے کیسے چھپا دوں
تمہاری یادیں دستک دیئے بنا جو چلی آتی ہیں
تم ہی کہو کہ در دل پہ میں قفل کیسے لگا دوں
جو تم مجھ سے دل کی داستاں ایک بار سننا چاہو
اس دل کی ساری داستاں تمہارے رو برو سنادوں
ہم نے جو راز اب تک دل میں نہاں رکھا ہے
دل کہتا ہے بھری بزم میں سب کو بتا دوں
وہ میرے لئے کیا ہیں میں ان کی کون ہوں
میں سارے جہاں کو ابھی سے جتا دوں
عظٰمیٰ دل و نگاہ کے باہم تصادم سے
زمین دل کو آسمان نگاہ سے ملا دوں
More Love / Romantic Poetry







