تمہارا عشق ہوں میں یاد کیجے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, pakistan

تمہارا عشق ہوں میں یاد کیجے
نگاہِ شوق میری پڑھ تو لیجے
نہیں منزل اگر میں اب تمہاری
کبھی تھی راستہ یہ یاد کیجے
جمال و حسن کی اک داستاں تھی
مرے نغموں کو ہر پل یا د کیجے
تمہاری چاہتوں میں جی رہی ہوں
میں تم سے کہہ رھی تھی یاد کیجے

Rate it:
Views: 463
22 Nov, 2012