تمہاری بولتی آنکھیں رازِ دل کھولتی آنکھیں
بہت کچھ کہنا چاہتی ہیں تمہاری ڈولتی آنکھیں
سدا مخمور رہتی ہیں مے سے بھرپور رہتی ہیں
بصارت میں رسیلہ سا کوئی رس گھولتی آنکھیں
میرے چہرے پہ ان کا عکس جیسے رقص کرتا ہے
میرے چہرے کے خط و خال کو یہ تولتی آنکھیں
میں نظروں میں نہیں آؤں کسی کونے میں چھپ جاؤں
میری روح میں سمائی ہیں ستارے رولتی آنکھیں
تمہاری بولتی آنکھیں رازِ دل کھولتی آنکھیں
بہت کچھ کہنا چاہتی ہیں تمہاری ڈولتی آنکھیں