Add Poetry

تمہاری راہ میں دیکھو چراغوں کو جلاتی ہوں

Poet: Sara Afzal By: Sara Afzal, Pakistan

سفر سے لوٹ کر آ جاؤ پلکوں کو بچھاتی ہوں
تمہاری راہ میں دیکھو چراغوں کو جلاتی ہوں

مری دنیا میں آ کر پھر کہیں تم لوٹ نہ جانا
مری دنیا میں آ جاؤ محبت سے بلاتی ہوں

تمہیں چاہا ہے دل نے میری چاہت کو نہ ٹھکراؤ
تمہاری یاد میں دن رات میں آنسو بہاتی ہوں

تمہیں دل کے فسانے تو سنانا ہیں بہت مشکل
مگر شعروں میں اپنی داستان غم سناتی ہوں

تمنا ہے تمہارے شہر میں ہی زندگی اپنی گزاروں میں
خیالوں میں بڑا ہی خوبصورت گھر بناتی ہوں

مرا دل مجھ سے کہتا ہے کہ تم میرے تھے میرے ہو
تمہیں میں سوچ کے چپکے ہی چپکے گنگناتی ہوں

کبھی سارہ سے اظہار وفا تم بھی تو کر ڈالو
میں اپنے پیار کو کب اے مرے ہمدم چھپاتی ہوں

Rate it:
Views: 1354
14 Nov, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets