تمہاری یاد کا سایہ

Poet: Haider Ali By: Haider Ali, karachi

تمہاری یاد کا سایہ ہے میرے ذہن پہ اب
کہ میرے دل کی تمنّا ہے تُجھے پا،لوں اب

تمہیں ہی سوچتا رہتا ہوں اب ہر لحظہ میں
ہے تیرے پیار کی شدّت میرے سینے میں اب

کبھی نہ سوچا تھا ،یوں تُم میرے ہو جاؤ گے
تُمہارا مِلنا مُقدّر مُجھے لگتا ہے اب

میری پاکیزہ محبت مداوا ہے تیرا
غموں کی دھوپ ہٹے گی تیرے چمن سے اب

تیرا چمن رہے گا شادباد ہر لمحہ
یہ ہے دعائے علی تیرے لیئے ہر دم اب

Rate it:
Views: 530
29 Jul, 2013