تمہارے پیار میں کھو کر ملی ہے زندگی مجھکو
Poet: Sara Afzal By: Sara Afzal, Pakistanتمہارے پیار میں کھو کر ملی ہے زندگی مجھکو
تمہارے ہی تصور سے تو ملتی ہے خوشی مجھکو
رہو تم دور نظروں سے گوارا ہو نہیں سکتا
قریب آ کر ہمیشہ کے لئے دو بے خودی مجھکو
تمہیں شوخی بھری باتیں میں لکھتی ہوں مرے ہمدم
پسند آتی ہے لیکن مشرقی سی سادگی مجھکو
حیا کے ہیں تقاضے پھر بھی اظہار محبت ہے
محبت دے کے دے دو پھول جیسی تازگی مجھکو
تمہارا قرب نہ پایا یہ میری کم نصیبی ہے
ذرا بھی راس نہ آئی ابھی تک عاشقی مجھکو
تو شاعر ہے میں تیری شاعری پہ مر چکی کب کی
مگر زندہ بھی تو رکھتی ہے تیری شاعری مجھکو
میں اکثر سوچتی ہوں کیا ملے گا اس محبت میں
اے سارہ مار نہ ڈالے کہیں یہ دل لگی مجھکو
More Love / Romantic Poetry








