تمہیں بس اتنا کہنا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

تمہیں بس اتنا کہنا ہے
تمہارے دل میں رہنا ہے

ستاروں کے سنگ چلنا ہے
ہواؤں کے سنگ بہنا ہے

خوشی ہو یا ہو کوئی غم
سبھی مل جل کے سہنا ہے

تمہیں بس اتنا کہنا ہے
تمہارے دل میں رہنا ہے

تمہاری چاہت ہی اب تو
میرا زیور ہے گہنا ہے

تمہارے دل میں رہتے ہوئے
سبھی کچھ ہنس کے سہنا ہے

تمہیں بس اتنا کہنا ہے
تمہارے دل میں رہنا ہے

Rate it:
Views: 561
17 Aug, 2010