تمہیں دل سے بھلانے کی مجھے فرصت نہیں ملتی اور اس مصروف جیون میں تمہارے خط کا اِک جملہ تمہیں میں یاد آتی ہوں؟ مِری چاہت کی شدّت میں کمی ہونے نہیں دیتا بہت راتیں جگاتا ہے، مجھے سونے نہیں دیتا سو اگلی بار اپنے خط میں یہ جملہ نہیں لکھنا