تمہیں پتا ہے کیا
Poet: Ghazala Tabassum By: Ghazala Tabassum, jhangتمہیں پتا ہے کیا
 غاروں کے بیچ آج بھی کوئی گنگناتا ہے
 
 امرت کی طرح آج بھی کوئی
 احساس جگاتا ہے
 
 بہاروں کی طرح ستاروں کی طرح
 کوئل کی طرح ہواؤں کی طرح
 
 آج بھی کوئی ہر سو رنگ بکھیرتا ہے
 کیا تمہیں بھی پتہ ہے
 
 ان غاروں سے ہواؤں کے دوش 
 آج بھی کوئی پیغام بھیجتا ہے
 
 کوئی شناسا سا غاروں میں
 کسی کی زندگی میں آج بھی رنگ بھرتا ہے
 
 جانے نا کوئی کون ہے وہ
 جو آج بھی جینے کا دم بھرتا ہے
 
 مطلبی دنیا میں اے غزل
 آج بھی کوئی خلوص محبت کرتا ہے
 کیا تمہیں بھی پتا ہے
More Love / Romantic Poetry








 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 