تم جو ساتھ ہو تو کتنا خوبصورت سفر ہے
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamتم جو ساتھ ہو تو کتنا خوبصورت سفر ہے
تمہارے ہی دم سے حسیں ہرمنظر ہے
تمہاری چاہت کی گہرائی میں ایساڈوباہوں
کہ اس جہاں کی مجھے کوئی نہ خبر ہے
تم بھی تو کبھی اس میں اترکر دیکھو
میرے دل میں جو چاہت بھرا سمندر ہے
میرےاشعارکیسے پیار بھرے ہوں گے
جب کہ محبت میرے من کے اندر ہے
جس دل میں کسی کا بسیرا نہیں
وہ دل کوئی دل نہیں وہ توکھنڈرہے
اے یار اتناتوبتادےآجکل تو کدھرہے
تیری یاد میں اداس تیرایار اصغر ہے
More Love / Romantic Poetry








