تم خواب ہو یا کیا ہو
اس دل کی تم صدا ہو
خاموشیوں میں میری
مدہوشیوں میں میری
اک نام تیرا جاناں
پیغام تیرا جاناں
یادیں ہیں بس تمہاری
سانسیں ہیں بس تمہاری
چندا کی چاندنی میں
سورج کی روشنی میں
بس تو ہی نظر آئے
اس دل کو تو ہی بھائے
تم خواب ہو یا کیا ہو